لاہور(نیوز ڈیسک )ٹیپو ٹرکانوالہ کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کے قتل کیس کا مرکزی ملزم احسن شاہ مبینہ مقابلے میں مارا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) آرگنائزڈ کرائم یونٹ کا کہنا ہے کہ ملزم احسن شاہ اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔پولیس کا کہنا تھا کہ احسن شاہ کو شناخت کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ اس کے بھائی نے نامعلوم ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسے بچانے کے لیے حملہ کر دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ احسن شاہ مبینہ مقابلے کے دوران زخمی ہوئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔خیال رہے کہ اس سے قبل 18 فروری کو امیر بالاج ٹیپو کو شادی کی تقریب میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔
لاہور پولیس کے مطابق ٹیپو ٹرکاں والا کا بیٹا امیر بالاج لاہور کے ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں سابق ڈی ایس پی اکبر اقبال بالا کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں شریک تھا۔شادی کی تقریب کے دوران حملہ آوروں میں سے ایک نے فائرنگ کردی جس سے امیر بالاج ٹیپو سمیت تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
مزید پڑھیں: راولپنڈی ٹیسٹ،شائقین کرکٹ خوش ہوجائیں، پاکستان کرکٹ بورڈ نے بڑا اعلان کردیا