اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں جلسہ ملتوی کرنا خوش آئند ہے۔ بانی پی ٹی آئی کا موقف ہے کہ تلخیاں کم ہونی چاہئیں۔
بانی پی ٹی آئی یہ کوشش کررہے ہیں کہ ٹمپریچر نیچے آئے۔ سیاسی اور معاشی حالات اس سسٹم کو مزید چلنے کی اجازت دینے کو تیار نہیں۔ سیاسی قیدیوں کی رہائی اہم ہے ،یاسمین راشد کو رہا کرناچاہیے۔ پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈر شپ بانی پی ٹی آئی کو ایڈوائس دینے کی پوزیشن میں نہیں۔
پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈر شپ میں سیاسی لوگ بھی نہیں۔ عوام مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی سے تنگ آچکے ہیں۔ پورا یقین ہے کہ سب لوگ پارٹی میں واپس آجائیں گے۔ بشریٰ بی بی پر جعلی کیسز بنائے جارہے ہیں۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی پھر ایک مرتبہ استعفوں کی سیاست پر آ گئی، بڑی ہلچل کا آغاز