اسلام آباد ( اے بی این نیوز )مذہبی جماعتوں کے کارکنان کا ریڈ زون میں داخل ہونے کا معاملہ۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر بنائی گئی کمیٹی کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ تحقیقاتی کمیٹی نے ذمہ دار افسران سے جواب طلب کر لیا۔
ایس پی سٹی،ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او سیکرٹریٹ سے جواب طلب۔ انکوائری کمیٹی کی سربراہی سیکرٹری داخلہ کر رہے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشن،ہیڈ کوارٹر اور ایس ایس پی سیکیورٹی انکوائری کمیٹی کا حصہ ہیں۔
مظاہرین ریڈ زون میں داخل ہوکر سپریم کورٹ تک پہنچ گئے تھے۔ وزیر اعظم نے سیکیورٹی کے ناقص اقدامات پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔ اسلام آباد پولیس نے مظاہرین کیخلاف دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
انکوائری کمیٹی ذمہ داران سے تفتیش کے بعد رپورٹ سیکرٹری داخلہ کو پیش کرے گی۔ ذمہ داران افسران نے تاحال تحریری بیان جمع نہیں کیا۔ انکوائری کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہو گا
مزید پڑھیں :دنیا کی کوئی طاقت عقیدہ ختم نبوت ﷺکے خلاف سازش نہیں کر سکتی،مولانا فضل الرحمان