لاہور ( اے بی این نیوز )پنجاب حکومت کا کچہ ماچھکہ میں پولیس پر ڈاکوؤں کے حملے کا فوری اور موثر جواب دینے کا فیصلہ۔ انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ پنجاب ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کو لیڈ کرے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اہم ہدایات جاری کردیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ہوم سیکرٹری سے ٹیلی فونک رابطہ ۔ آپریشن کیلئے سندھ حکومت سے رابطے کی ذمہ داری سیکرٹری داخلہ پنجاب کے سپرد ۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں اور دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔
ریاست کی رٹ ہر صورت بحال کی جائے گی۔پولیس اہلکاروں کی شہادت کے بعد سندھ پولیس کو بھی اگلے حکم تک ہائی الرٹ رہنے کا حکم ۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی آئی جی سندھ کو پنجاب پولیس سے رابطے کی ہدایت۔ کہا پنجاب پولیس کو جو بھی مدد درکار ہے وہ فوری کی جائے۔ وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے آئی جی سندھ ۔
ڈی آئی جی سکھر اورایس ایس پی گھوٹکی کو ہدایت جا ری کر دیں ۔ کہاکہ ہم ایک ہیں اورجرائم کیخلاف ملکر لڑیں گے۔ سامان سو بر س کا پل کی خبر نہیں ۔ خوشگوار موسم سےلطف ہو نے والے پو لیس اہلکا روں پر اچا نک حملہ۔
پولیس وین کیچڑ میں پھنسی ہے اورپولیس اہلکاروں کو آ پس میں باتیں کرتے دیکھا جاسکتاہے۔ دوسری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خراب وین پانی میں پھنسی ہوئی ہے۔ شہید اہلکار گاڑی کے ساتھ کھڑے ہو کر خوشگوار موسم کا لطف اٹھا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں :پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت کیلئے آنیوالے 51 گرفتارکارکنان رہا