اسلام آباد(نیوزڈیسک)راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں شریک بنگلادیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن کیخلاف ڈھاکہ میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا ۔
بنگلہ دیشی آل رائونڈر شکیب الحسن پر گارمنٹس فیکٹری کے ملازم کو قتل کروانے کا الزام ہے ، مقتول کے والد نے عوامی لیگ کے حامی رہنما شکیب الحسن پر تھانے میں قتل کا مقدمہ درج کروادیا .
مقدمے میں شکیب الحسن کے علاوہ سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد اور اداکار فردوس احمد سمیت 154 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔