حیدرآباد( نیوز ڈیسک ) حیدرآباد کی لیاقت کالونی سے تعلق رکھنے والی 29 ماہ کی لڑکی میں پولیو کے ایک نئے کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) حیدرآباد ڈاکٹر لالہ جعفر نے بتایا کہ پولیو کے شبہ میں بچی کے نمونے اسلام آباد بھیجے گئے تھے۔
اسلام آباد کی لیبارٹری نے وائرس کی موجودگی کی تصدیق کر دی۔ڈی ایچ او نے بتایا کہ بچی منیزہ زبیر نے ضروری قطروں سمیت پولیو کے تمام قطرے پلائے ہیں۔
تاہم، وہ اس وقت غذائی قلت کا شکار ہے، جس کی وجہ سے اس کی صحت میں خراب ہوسکتی ہے۔ محکمہ صحت کے اہلکار صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں: آ ج جمعتہ المبارک 23اگست2024ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟؟