رحیم یار خان ( اے بی این نیوز )کچے کے علاقے ماچھکہ میں پولیس کی 2گاڑیوں پر ڈاکوؤں کا حملہ۔ اس حملے میں 11پولیس اہلکار شہید ،7زخمی ہو گئے۔ قافلے میں متعدد پولیس اہلکار لاپتہ ہوگئے۔
ڈاکوؤں نے پولیس کی گاڑیوں پر راکٹ سے حملہ کیا۔ دونوں پولیس موبائل بارش کے پانی میں پھنس گئی تھیں۔ پولیس اہلکار ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد واپس جارہے تھے
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے رحیم یار خان میں کچے کے علاقے ماچھکہ میں پولیس گاڑیوں پر ڈاکوؤں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
وزیرداخلہ محسن نقوی کا حملے میں 11 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی کا شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی کی زخمی پولیس اہلکاروں کے لئے جلد صحتیابی کی دعا کی۔ شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ شہادت کا بلند رتبہ پانے والے پولیس اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں :سپریم کورٹ کےفیصلے پرمولانافضل الرحمان کاکل یوم تشکرمنانےکااعلان