اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم مرطوب جبکہ مطلع جزوی ابر آلود رہنےکا امکان- تاہم کشمیر ، با لا ئی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔
جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ مطلع جزوی ابر آلود رہنےکا امکان- تاہم کشمیر، پنجاب،اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان،جنوب مشرقی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم خیبر پختونخوا ، پنجاب، کشمیر، شمال مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم مرطوب رہا۔
سب سے زیادہبارش (ملی میٹر): خیبرپختونخوا: پاراچنار 47، بنوں 21، بالاکوٹ 09، چراٹ 07، باچا خان (ایئرپورٹ) 06، پشاور (ایئرپورٹ 05، سٹی 01)، تخت بائی 06، کاکول 05، مالم جبہ 04، ڈیرہ اسماعیل خان (سٹی 04، ایئرپورٹ 03)، کالام 03، چترال، سیدو شریف 02، پٹن 01، پنجاب: لیہ، منڈی بہاؤالدین 46، حافظ آباد 40، ساہیوال 38، جہلم 31، گجرات 28، جوہرآباد، منگلا 27، اسلام آباد (ایئرپورٹ 26،زیروپوائنٹ، بوکرا 06، سید پور، گولڑہ 04)، گوجرانوالہ 22، لاہور (سٹی 21)، اٹک 21، سیالکوٹ (ایئرپورٹ 15، سٹی 10)، چکوال 13، ملتان (ایئرپورٹ 08، سٹی 01)، راولپنڈی (شمس آباد 08، چکلالہ 07، کچہری 06)، جھنگ، مری 05، بھکر 04، اوکاڑہ 03، قصور 02، نارووال، خانیوال 01، بلوچستان: خضدار 21، کشمیر: راولاکوٹ 13، کوٹلی 11، مظفر آباد (ایئرپورٹ 04، سٹی 01)، گڑھی دوپٹہ04، گلگت بلتستان: استور میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی، دالبندین 41،نوکنڈی اوربہاولنگر میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
جمعرات کے روز : اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ شام/رات میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
مزید پڑھیں: اپوزیشن کی آوازکودبانےکیلئےحکومت ہر حربہ استعمال کررہی ہے،مہربانوقریشی