اسلام آباد (اے بی این نیوز)پی ٹی آئی کی راہنما مہربانوقریشی نے کہا ہے کہ حکومت تسلیم کررہی ہے ملک میں آزادی اظہارپرپابندی ہے۔ہمارے دور حکومت میں کسی کووی پی این کی ضرورت نہیں پڑی۔
فائیور نے بھی پاکستان کو ڈی لسٹ کردیا۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کر رہی تھیں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی آوازکودبانےکیلئےحکومت ہر حربہ استعمال کررہی ہے۔
حکومت کے اس اقدام سے فری لانسر کو کافی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
دنیابھرمیں حکومتی اقدامات سےجگ ہنسائی ہورہی ہے۔ اس ملک میں سب بڑے پر امن جلسے پی ٹی آئی نے کیے۔ وزیر اعظم کے کو آرڈینیٹر رانا احسان افضل نے کہا کہ فائر وال کا معاملہ اکتوبر 2020سے شروع ہوا۔
اس وقت کی حکومت نے فائر وال کی ضرورت محسوس کی تھی۔ ففتھ جنریشن وارکی ضرورت ہے کہ فائروال کوانسٹال کیاجائے۔ پی ٹی آئی کی حکومت کاارادہ تھا فائروال کواستعمال میں لایاجائے۔
فائر وال کی انسٹالیشن سیکیورٹی صورتحال کی وجہ سے کی جارہی ہے۔
ملک کی سیکیورٹی صورتحال کےپیش نظر فائروال کااستعمال ضروری ہے۔ جولائی میں34فیصدملک کی آئی ٹی ایکسپورٹ بڑھی ہیں۔ ملک میں انٹرنیٹ سلو نہیں ہونا چاہیے۔