اسلام آباد ( اے بی این نیوز )کروڑوں غریب پاکستانیوں کو بڑا دھچکا۔ یوٹیلیٹی اسٹورزنےوزیراعظم پیکج کےتحت سستی اشیاء کی فروخت بند کردی۔ فوری طور پرغیرمعینہ مدت تک وزیراعظم پیکج کےتحت فروخت بند کی گئی ہے۔
ہمیں احکامات موصول ہوئےجس پرسبسڈی والی اشیاء کی فروخت بندکی گئی،ذرائع یو ایس سی کے مطابق صورتحال واضح ہونےتک وزیراعظم پیکج کے تحت فروخت بند رہے گی۔ حکومت سےاحکامات ملنےپر سبسڈی والی اشیاء کی فروخت دوبارہ شروع کردیں گے۔
وزیراعظم پیکج کےتحت یوٹیلیٹی اسٹورزپر5بنیادی اشیاء پرسبسڈی دی جارہی تھی۔ چینی،گھی،آٹا،چاول،دالوں پربی آئی ایس پی صارفین کوسبسڈی دی جارہی تھی۔ ای سی سی نے 15 اگست2024 کو وزیر اعظم پیکج جاری رکھنے کی منظوری دی تھی ۔
وزارت خزانہ نےیوٹیلیٹی اسٹورز پروزیر اعظم پیکج جاری رکھنے کا اعلامیہ بھی جاری کیا تھا ۔ بجٹ میں یوٹیلٹی اسٹورزپروزیر اعظم اوررمضان پیکج کےلیے60 ارب روپےمختص کیے گئے۔ وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج کے لیے10 ارب روپےمختص کیےگئے۔
وزیراعظم پیکج کے لیے رواں مالی سال50 ارب روپےمختص کیے گئے ہیں۔ گذشتہ مالی سال وزیر اعظم پیکج کےتحت35 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔
مزید پڑھیں :سندھ کےعوام کوریلیف دیں گےتوسب سےزیادہ خوشی مجھے ہوگی، مریم نواز