اسلام آباد( نیوز ڈیسک )کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن نے تمام محکموں کے سربراہوں کے نام ایک پیغام میں تمام لیبر یونینز پر بغیر اجازت دفتری اوقات میں ریلیاں، میٹنگز یا سیمینار منعقد کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
سرکلر میں الزام لگایا گیا کہ ریلیوں، میٹنگز یا سیمینارز میں شرکت کرنے والے زیادہ تر ملازمین ڈیوٹی سے غیر حاضر رہتے ہیں۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ڈیوٹی اوقات کے دوران ہونے والی سرگرمیوں سے روزمرہ کے امور بری طرح متاثر ہوتے ہیں۔ یونین اب سے دفتری اوقات میں میٹنگ نہیں کر سکے گی۔
ایڈمن سرکلر میں محکموں کے سربراہان پر زور دیا گیا کہ وہ ڈائریکٹر جنرلز، ڈپٹی ڈائریکٹرز کی حاضری کو یقینی بنائیں۔مراسلہ میں ڈائریکٹر سیکیورٹی کو ملازمین کی حاضری کو سختی سے مانیٹر کرنے کا حکم دیا گیا۔ سی ڈی اے کے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ عدم تعمیل کی صورت میں متعلقہ ملازم اور افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: آج بروز بدھ 21 اگست 2024 پاکستان کے مختلف شہروں میں سونے کی قیمت