اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) الیکشن کمیشن میں این اے 79 میں دوبارہ گنتی کے معاملہ پر آج سماعت ہوئی ، الیکشن کمیشن کے تین رکنی بینچ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں این اے 79 میں دوبارہ گنتی کیس کی سماعت کی الیکشن کمیشن میں این اے 79 میں دوبارہ گنتی کے فریق احسان اللہ ورک کا وکیل پیش نہیں ہوا اس موقع پر الیکشن کمیشن کے سامنے پاکستان تحریک انصاف کے برسٹر گوہر علی پیش ہوئے سماعت کے شروع میں ہی الیکشن کمیشن سے برسٹر گوہر نے احسان ورک کا وکیل پیش نہ ہونے سے متعلق مہلت مانگی جس پر درخواست گزار کی طرف سے وکلا نے دلائل دیے کہ یہ معاملہ کب سے اسی طرح چلا آ رہا ہے اور دوسرے فریق کے کونسل اس کیس سے بخوبی آگاہ ہیں اور انکی تیاری بھی ہے لہٰذا اس کیس کی سماعت آج ہونا ہی انصاف کے تضاضوں کو پورا کریگا، درخواست گزار کی طرف سے کونسل سردار نوید سدوزئی،ابو عبیدہ و دیگر وکلا پیش ہوئے، اس پر الیکشن کمیشن نے این اے 79 میں دوبارہ گنتی کے کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔
مزید پڑھیں :لگتا ہے فیض حمید کو میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنائیں گے،عمران خان