اہم خبریں

لاپتہ 3کوہ پیماؤں کی لاشیں 9سال بعد مل گئیں

نیلم ( اے بی این نیوز    )لاپتہ 3کوہ پیماؤں کی لاشیں 9سال بعد مل گئی۔ اگست 2015میں 3کوہ پیما سروالی چوٹی سرکرنے کے دوران لاپتہ ہوگئے تھے۔
حادثہ کے 9سال بعد تینوں کوہ پیماؤں کی لاشیں گلیشئر سے ملی ہیں۔ کوہ پیماؤں کی شناخت عمران جنیدی،عثمان خالد اورخرم راجپوت کے نام سے ہوئی۔
وادی نیلم کی 20،755فٹ بلندسروالی چوٹی کو آج تک سرنہیں کیا جاسکا۔ الطاف احمدٹیم گائیڈ نے بتایا کہ رکنی ٹیم نےسروالی چوٹی پرسرچ آپریشن کیا۔
کوہ پیماؤں کے ورثا نے لاشوں کی شناخت کر لی ہے ،حکومت سے لاشوں کی منتقلی کیلئےٹیمیں تشکیل دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں :رؤف حسن کے بھارت سے رابطے، چشم کشاء ثبوت سامنے آگئے

متعلقہ خبریں