اہم خبریں

وزیر اعلیٰ سندھ نے غربت کے باعث کم عمر لڑکیوں کی شادیوں کا نوٹس لے لیا

کراچی (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دادو میں غربت کے باعث کمسن بچیوں کی شادیوں کا نوٹس لے لیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے خان محمد ملا گوٹھ میں پیسوں کے عوض 45 لڑکیوں کی شادی پر کمشنر حیدرآباد سے رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ گوٹھ کی تفصیلی انکوائری کے لیے کمیٹی بنائی جائے اور ان لڑکیوں کی سماجی، معاشی اور قانونی وجوہات بتاتے ہوئے رپورٹ پیش کی جائے۔

یہ بھی بتایا جائے کہ آیا شادی شدہ لڑکیاں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں سے تھیں۔ اگر وہ متاثرہ خاندانوں سے تھے تو انہیں کتنی امداد دی گئی؟ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اس وقت شادی شدہ لڑکیوں کی کیا حالت ہے، ہر طرف سے رپورٹ دیں تاکہ حل ہو سکے، وزیر اعلیٰ سندھ نے کمشنر حیدرآباد کو بھی ہدایت کی کہ انکوائری رپورٹ میں اپنی سفارشات دیں۔
مزید پڑھیں: گھبرانے کی ضرورت نہیں، پاکستان میں منکی پاکس کا صرف ایک کیس سامنے آیا ہے،ڈاکٹر مختاراحمد

متعلقہ خبریں