اہم خبریں

محکمہ موسمیات نے مون سون کا نیا الرٹ جاری کردیا

اسلام آباد (  اے بی این نیوز   )محکمہ موسمیات نے مون سون کا نیا الرٹ جاری کردیا۔ کراچی میں نئے مون سون سسٹم کے نتیجے میں اربن فلڈنگ کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ طاقتور مون سون ہواؤں کا سلسلہ سندھ کے مشرقی اضلاع پر اثر انداز ہورہا ہے۔
مون سون سسٹم آئندہ بتدریج کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع تک پھیلے گا۔ کراچی میں کل سے 19اگست تک گرج چمک کیساتھ تیز بارش کا امکان ۔ دیہی سندھ بدین ،حیدر آباد ،ٹنڈو محمد خان اور دیگر علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے کاخیبرپختونخوامیں طوفان اوربارشوں کےپیش نظرالرٹ جاری۔ آئندہ24سے48گھنٹےکےدوران طوفان،بارشوں کی پیشگوئی۔ خیبرپختونخواکےمتعدداضلاع میں تیزبارش،طوفان کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ بارش کےباعث شہروں میں سیلابی صورتحال متوقع ہے۔

مزید پڑھیں :ماسٹر چنگان کا دیپال کے ساتھ پاکستان میں الیکٹرک وئیکلز اپنانے میں تیزی لانے کا منصوبہ

متعلقہ خبریں