اہم خبریں

روئی کی قیمت میں تیزی کا رجحان، 500روپے فی من اضافہ

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) روئی کی قیمتوں میں 500 روپے فی 40 کلو گرام کا اضافہ ہونے سے روئی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان۔

قیمت میں اضافے کے بعد پنجاب میں روئی کی نئی قیمت 18500 روپے جبکہ سندھ میں 17800 روپے فی 40 کلو گرام تک پہنچ گئی۔چیئرمین جنرز فورم احسان الحق کے مطابق کاٹن زونز میں مسلسل بارشوں کے باعث روئی کی کوالٹی متاثر ہوئی جس کی وجہ سے روئی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

احسان الحق نے کہا کہ مزید یہ کہ اس سال کپاس کی کاشت ہدف سے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ بارشوں کی وجہ سے فصل متاثر ہونے کی وجہ سے بیرون ملک سے کپاس کی درآمد کے رجحان میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔احسان الحق نے کہا کہ ٹیکسٹائل ملز کی طرف سے روئی کی 10 لاکھ گانٹھوں کے درآمدی معاہدے کی اطلاعات ہیں۔
مزید پڑھیں: دوسرے ممالک پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہیں،دفتر خارجہ

متعلقہ خبریں