پشاور (نیوز ڈیسک) پشاور کے ورسک روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکا ہوا، جس میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کردی۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمی اہلکاروں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا تاہم ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ دھماکے کی نوعیت کیا تھی؛ تاہم انہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔
مزید پڑھیں: موسیقی کے بے تاج بادشاہ ،نصرت فتح علی خان کی27ویں برسی آج منائی جارہی ہے