اہم خبریں

سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی گھناؤنا اور ناقابل قبول فعل ہے ،شہبازشریف

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف نے سماجی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اظہار رائے دنیا بھر میں بسنے والے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کیلئے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔وزیراعظم شہباز شریف نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ سویڈن میں دائیں بازو کے انتہاپسند کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کے گھناؤنے فعل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

متعلقہ خبریں