اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے وزیرداخلہ راناثنااللہ کی منشیات اسمگلنگ مقدمے میں بریت پر اظہارتشکرکرتے ہوئے کہاہے کہ جھوٹی قسمیں کھانے والوں کو اب توبہ کرنی چاہئے،راناثنااللہ پر منشیات کا جھوٹا مقدمہ سیاسی انتقام کی بدترین مثا ل ہے،ہفتہ کو جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہبازشریف نےکہاکہ راناثنااللہ کی منشیات اسمگلنگ مقدمے میں بریت پر اظہارتشکرکرتاہوں،اللہ تعالی کا شکر ہے جس نے بے گناہ رانا ثنا اللہ کو انصاف دیا،ان کا کہنا تھا کہ اس کیس میں جھوٹی قسمیں کھانے والوں کواب توبہ کرنی چاہیے،وزیراعظم نے کہاکہ رانا ثنا اللہ پر منشیات کا جھوٹا مقدمہ سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے۔