اہم خبریں

موسم گرما کی تعطیلات ختم، پنجاب اور سندھ میں اسکول کھل گئے

لاہور، کراچی( نیوز ڈیسک ) مزے ختم، یوم آزادی بھی منایا لیا اور ابپڑھائی کا وقت آگیا ہے۔ پنجاب اور سندھ میں موسم گرما کی تعطیلات کے بعد سرکاری اور نجی اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوگئی ہیں۔

سکول کھلتے ہی والدین اور طلباء میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ اساتذہ نے تعلیمی سرگرمیوں کے آغاز کا خیر مقدم کیا۔اساتذہ نے تعطیلات کے بعد پہلے دن مختلف سرگرمیوں سے طلباء کی حوصلہ افزائی کی۔

پہلے دن حاضری معمول سے کم ہے اور غیر حاضر طلباء کو آگاہ کیا جاتا ہے۔محکمہ تعلیم کے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں سرکاری اسکول ہفتے میں پانچ دن کھلیں گے، ہفتہ اور اتوار چھٹی ہوگی۔

مرد اساتذہ پیر سے جمعرات صبح 8:00 بجے سے دوپہر 3:00 بجے تک اسکولوں میں ہوں گے جبکہ خواتین اساتذہ دوپہر 2:30 بجے اسکول چھوڑ دیں گی۔ڈبل شفٹ والے اسکولوں میں، پہلی شفٹ صبح 8:00 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک، دوسری شفٹ دوپہر 1:00 بجے سے شام 5:00 بجے تک ہوگی، اور جمعہ کو اسکول صبح 8:00 سے دوپہر 12:30 بجے تک کھلے رہیں گے۔

صوبہ سندھ میں گرمیوں کی تعطیلات ختم ہوتے ہی آج تعلیمی ادارے کھل گئے۔وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے کہا کہ ملک میں پہلی بار سندھ میں ٹیچر لائسنس پالیسی اور دیگر اصلاحات متعارف کرائی گئیں۔ صوبے میں تعلیمی اصلاحات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سندھ میں موسم گرما کی تعطیلات کے بعد یکم اگست کو اسکول دوبارہ کھلنے تھے تاہم محکمہ تعلیم سندھ نے شدید گرمی اور بارش کے امکان کے پیش نظر گرمیوں کی تعطیلات 14 اگست تک بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیں: پاکستان کا یوم آزادی مقبوضہ کشمیر میں جوش وخروش کیساتھ منایا گیا

متعلقہ خبریں