اہم خبریں

معاشی ترقی کے ثمرات کو مساوی طور پر تقسیم کیا جائے،چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز        ) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ تمام پاکستانیوں کو 77ویں یوم آزادی نے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
آج کا دن اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے رہنما اصولوں  کے لیے ہمارے عزم کی تجدید کا موقع ہے۔
آج ہم اپنی تاریخ کے ایک دوراہے پر کھڑے ہیں۔   ہمیں متعدد چیلنجوں کا سامنا ہے جو ہمارے اجتماعی عزم کا تقاضا کرتے ہیں۔ غربت کا خاتمہ، جامع ترقی اور سماجی و اقتصادی مساوات کو یقینی بنانا ہمارا فرض ہے۔
  ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ معاشی ترقی کے ثمرات کو مساوی طور پر تقسیم کیا جائے۔ یہ پیغام 14 اگست کے حوالے سے جاری کیا گیا انہوں نے کہا کہ ایسی ٹھوس پالیسیوں کو مرتب کرنا ہوگا جو شمولیت اور پائیدار ترقی کو فروغ دیں۔   دہشت گردی ہماری سلامتی اور ہمارے طرز زندگی کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔
ہماری مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ہماری حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ اپنی صفوں میں اتحاد، یگانگت اور غیرمتزلزل عزم پیدا کر کے ہم نہ صرف ثابت قدم رہ سکتے ہیں بلکہ چیلنجوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔
  موسمیاتی تبدیلی ایک بڑے مسلے کے طور پر سامنے آیا ہے۔ ان تمام چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں متحد ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ قومی یکجہتی بحیثیت قوم ہماری طاقت کا سنگ بنیاد ہے۔
۔ آئیے مل کر اپنی قوم کی بہتری کے لیے کام کرنے کا عہد کریں، تاکہ آنے والی نسلیں امن اور ہم آہنگی سے رہ سکیں۔

مزید پڑھیں :چند دنوں میں قوم سے خطاب میں 5سالہ معاشی پروگرام پیش کروں گا، وزیر اعظم

متعلقہ خبریں