اہم خبریں

قوم کو بجلی کے نرخوں میں کمی کی خوشخبری جلد ملے گی،وزیراعظم کا اعلان

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ قوم کو بجلی کے نرخوں میں کمی کی جلد خوشخبری ملے گی کیونکہ جب تک مہنگائی اور بجلی کے نرخ کم نہیں کیے جاتے پاکستان ترقی نہیں کر سکتا۔

بدھ کو اسلام آباد میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ وہ آئندہ چند روز میں قوم سے خطاب میں حکومت کے معاشی پروگرام کی نقاب کشائی کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے صنعت اور زراعت ٹھپ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ برآمدات کو بڑھایا نہیں جا سکتا اور گھریلو صارفین اس وقت تک سکون سے نہیں رہ سکتے جب تک بجلی کی قیمتوں میں کمی نہیں کی جاتی۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں سوشل میڈیا پر سیفٹی فائر وال کا کامیاب تجربہ، انٹرنیٹ سروسز بدستور متاثر

متعلقہ خبریں