اہم خبریں

پاکستان کے 77ویں یوم آزادی کی تقریبات ملک بھر میں جوش و خروش سے جاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کا 77 واں یوم آزادی آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے اور ملک بھر میں جشن آزادی منانے کیلئے تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔

14 اگست کا آغاز ہوتے ہی ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ دن کا آغاز وطن عزیز کے لیے خصوصی دعاؤں سے ہوگا۔ وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومت میں 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔ پرچم کشائی کی مرکزی تقریب اسلام آباد میں ہوگی جس میں وزیراعظم شہباز شریف پاکستانی کھلاڑی ارشد ندیم کے ہمراہ قومی پرچم لہرائیں گے جب کہ صوبائی دارالحکومتوں میں بھی پرچم کشائی کی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

پاکستان ایک طویل اور لازوال جدوجہد کے بعد معرض وجود میں آیا ہے، پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ایک ناقابل تردید حقیقت ہے، پاکستان کی آبادی 24 کروڑ ہے اور 65 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جن کی عمریں 30 سال سے کم ہیں۔ جغرافیائی اعتبار سے پاکستان خطے کا ایک اہم ملک ہے جس کی سرحدیں بھارت، چین، افغانستان اور ایران سے ملتی ہیں۔

پاکستان کے پاس 1046 کلومیٹر طویل سمندری پٹی ہے، جو بین الاقوامی سمندری راستوں تک آسان رسائی فراہم کرتی ہے، جب کہ CPEC اور TAPI وغیرہ منصوبے علاقائی اور عالمی تجارت کے فروغ کے لیے اہم منصوبے ہیں، جس سے پاکستان کی جغرافیائی اہمیت میں اضافہ ہوتا ہے۔ جھیلوں، بہتے دریاوں اور بلند و بالا پہاڑوں پر مشتمل گلگت بلتستان دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹیوں میں سے دو کا گھر ہے۔

سوات میں تاریخی بدھ اسٹوپا مجسمے ہیں جنہیں مشہور بادشاہ اشوک نے تعمیر کیا تھا۔ شاہی قلعہ، بادشاہی مسجد، شیش محل اور ہاران مینار سمیت مغل دور کے بہت سے شاہکار دنیا بھر کے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں۔ جشن آزادی کی تقریبات آزادی فلوٹ شاہدرہ سے مینار پاکستان پہنچا جہاں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اس کا استقبال کیا۔ زندہ دلان لاہور کی بڑی تعداد بھی آزادی فلوٹ کی لاہور آمد پر استقبال کے لیے موجود تھی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر آزادی فلوٹ نے 10 اگست کی شام راولپنڈی سے اپنے سفر کا آغاز کیا۔ شاہدرہ چوک پر فنکاروں نے قومی ترانوں پر پرفارم کیا۔ شاہدرہ لاہور میں آزادی بانسری کی آمد پر فضا حب الوطنی کے ترانوں سے گونج اٹھی۔ آزادی بانسری کی لاہور آمد پر شاہدرہ میں پروقار استقبالیہ تقریب اور میوزیکل کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کے بعد آزادی بانسری مینار پاکستان پہنچی۔

اس کے ساتھ ساتھ مشاعرہ اور میوزک فیسٹیول کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ رات 8 سے 10 بجے تک مشاعرہ ہوا جس میں نامور شعراء نے اپنا کلام پیش کیا۔ رات 10 سے 11:55 تک میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا۔ رات 12:00 بجے آتش بازی کا شاندار مظاہرہ ہوا۔ 77ویں یوم آزادی کے سلسلے میں آزادی فلوٹ کے روٹ کو قومی پرچموں سے سجا دیا گیا ہے۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ یوم آزادی پورے جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ پاکستان کی آزادی کے لیے لازوال قربانیوں کی داستانیں رقم کی گئی ہیں۔ آزادی کا فلوٹ پورے پاکستان کے جذبات کااظہار ہے۔
مزید پڑھیں: آ ج 14 اگست بدھ 2024پاکستان کے مختلف شہروں کا موسم کیسا رہے گا؟؟

متعلقہ خبریں