اہم خبریں

آ ج 14 اگست بدھ 2024پاکستان کے مختلف شہروں کا موسم کیسا رہے گا؟؟

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )بدھ کے روز کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا ،شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار ، اسلام آباد میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ۔ جنوبی پنجاب، شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان اور جنوب مشرقی سندھ میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ۔

بدھ کے روز کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا ،شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار ، اسلام آباد میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ۔ جنوبی پنجاب، شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان اور جنوب مشرقی /بالائی سندھ میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ۔ سندھ کے ساحلی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔تاہم جنوبی پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہوئی سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: پنجاب: ملتان
( ایئرپورٹ 12، سٹی 03)، بہاولپور سٹی 02، سندھ: کراچی میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 46، دالبندین 45 اور چلاس میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
بدھ کے روز : اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم مرطوب اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ (صبح /رات ) میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ۔
مزید پڑھیں: پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں جشن آزادی پریڈ کا آغاز ،آرمی چیف جنرل عاصم منیر مہمان خصوصی

متعلقہ خبریں