اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) یوم آزادی گہما گہمی عروج پر۔ ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار۔ ملک بھر کی اہم سرکاری عمارتوں کو رنگ برنگی لائٹوں سے سجا دیا گیا۔ گھروں کی چھتوں۔ عمارتوں پر قومی پرچم آویزاں ۔ مارکیٹیں اور بازار جھنڈیوں۔ بیجز اور آرائشی اشیاء سے سج گئے۔ بازاروں میں گہما گہمی عروج پر ۔
بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں کا جم غفیر بھی بازاروں میں امڈ آیا ہے۔ کسی کو گاڑی کیلئے جھنڈا چاہیے تو کوئی موٹرسائیکل پر جھنڈی لگوا رہا ہے۔ کوئی گھروں کو سجانے کیلئے قومی پرچم خرید رہا ہے تو کوئی چھوٹی جھنڈیاں خریدنے میں مصروف۔
جشن آزادی میں اے بی این آ پ کے سنگ ۔ آپ کی تیاریاں ہم دنیا کو دکھائیں گے ۔ سبز ہلالی پرچم کے ہمراہ تصاویر بناکربھیجیں اور اے بی این کے ذریعے سارے جہان کو دکھائیں
پاکستان ہماری پہچان ۔ ۔ بحیثیت قوم ایک ایک ساتھ کھڑے ہو کر ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرسکتے۔ ۔ پاکستانی قوم کا جشن آزادی پر وطن عزیز سے محبت کا اظہار۔
شہر یو ں کا کہنا ہے ۔ ملک پاکستان کیلئے ہماری جان بھی حا ضر ہے ۔ عزم کرنا ہو گا آپسی رنجشوں کو مٹا کر پاکستان کی ترقی کیلئے کام کریں ۔ پاکستان تصور اسلام اور قیامت تک موجود رہنے والی ریاست ہے۔
پاکستان کا مستقبل تابناک، ترقی کیلئے ہر شخص بڑھ چڑھ کر خون پسینہ ایک کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ پاکستان کا 77 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، پاکستان ایک طویل اور لازوال جدوجہد کے بعد معرض وجود میں آیا۔
پاکستان کی 24 کروڑ آبادی ہے اور اس میں 65 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جن کی عمریں 30 سال سے کم ہیں، پاکستان جغرافیائی اعتبار سے خطے کا ایک اہم ملک ہے۔
پاکستان کے پاس 1046 کلومیٹر طویل سمندری پٹی موجود ہے جس سے عالمی سمندری راستوں تک باآسانی رسائی حاصل ہے، سی پیک اور تاپی جیسے منصوبے خطے اور عالمی تجارت کے فروغ کے لئے اہم منصوبے ہیں ۔
پاکستان میں قدرتی ورثے موجود ہیں، جن میں صحرا، سمندر، جھیلیں، بل کھاتے دریا، بلند و بالا پہاڑ موجود ہیں، گلگت بلتستان میں دنیا کی دوسری بلند چوٹی کے ٹو موجود ہے۔
پاکستان کی فوج دنیا کی بہترین افواج میں سرفہرست ہے، پاکستان نے دنیا بھر میں انسداد دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر رہا ہے اور ہزاروں جانوں کی قربانی دے چکا ہے، پاکستان کرکٹ، ہاکی اور سکواش جیسے کھیلوں کو کئی نامور کھلاڑی دیئے ہیں ۔
حال ہی میں ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کا ریکارڈ توڑ کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں :پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج رات سے کمی ،جانئے کتنی















