اہم خبریں

بجلی کےنظام کوبڑےچیلنج کاسامناہے،ڈسکوزکےحوالےسےہماری کارکردگی قابل تعریف نہیں رہی،وزیر اعظم

اسلام آباد (اے بی این نیوز  )وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ملک کےبجلی کےنظام کوبڑےچیلنج کاسامناہے۔
ڈسکوزکےحوالےسےہماری کارکردگی قابل تعریف نہیں رہی۔
ڈسکوز میں مس مینجمنٹ،کرپشن اوروژن سمیت ہرچیزکاسامنارہا۔ یہ مثبت ہےکہ ڈسکوزمیں ریفارمزکرکےاچھےلوگوں کی تعیناتی کریں۔ بجلی کےنظام کوبہترکرنےمیں کامیاب ہوگئےتومعیشت تیزی سےآگےبڑھےگی۔
ایک اندازہ ہے سال میں 500ارب کی بجلی چوری ہوتی ہے۔ وہ تقسیم کارکمپنیوں کےچیئرمین اوربورڈممبران سےگفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ یقین ہےبجلی تقسیم کارکمپنیوں کےچیئرمین اوربورڈممبران اپنی کارکردگی دکھائیں۔
بجلی کےبلوں میں ہیراپھیری دورکرنابڑاچیلنج ہے۔ اس وقت گردشی قرضہ2300ارب روپےہے۔ ڈسکوزبھاری اوربےپناہ نقصانات کیساتھ نہیں چل سکتے۔ ہم نےدن رات محنت کرکےبجلی کےنظام کوٹھیک کرناہے۔ ہمیں3سے4ڈسکوزسمارٹ میٹرنگ کی طرف فی الفورلےکرآناہوں گے۔

مزید پڑھیں :ایس این جی، ایس ایس جی سی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

متعلقہ خبریں