اہم خبریں

طورخم بارڈر پر افغان فورسز کے ساتھ جھڑپ، 2 ایف سی اہلکار زخمی ، بھاری ہتھیاروں کا استعمال

طورخم بارڈر (نمائندہ خصوصی) پاکستانی فرنٹیئر کور (ایف سی) اور افغان فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، جبکہ افغان فورسز کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں ایف سی کے 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ایف سی ذرائع کے مطابق افغان فورسز گزشتہ روز طورخم بارڈر کے قریب ایک سڑک اور چوکی بنارہی تھیں اور ایف سی حکام نے افغان فورسز کو متنازعہ علاقوں میں تعمیراتی سرگرمیوں سے منع کردیا تھا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جب افغان فورسز پیچھے نہ ہٹیں تو سڑک کی تعمیر پر جھگڑا ہوا اور فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف سی اور افغان فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ رک گیا ہے اور رات بھر وقفے وقفے سے فائرنگ ہوتی رہی، اس دوران بھاری ہتھیاروں کا بھی استعمال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق افغان فورسز کی فائرنگ سے دو ایف سی اہلکار زخمی ہوئے تاہم طورخم بارڈر ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے۔دوسری جانب طورخم بازار اور گردونواح میں مقیم متعدد خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔
گندم خریداری سکینڈل: سابق جی ایم پاسکو ظہور احمد گرفتار

متعلقہ خبریں