اسلام آباد(نیوزڈیسک)مون سون بارشوں کی ایک نئی لہر کل 14 اگست سے صوبہ خیبرپختونخوا (کے پی) میں آنے کا امکان ہے۔ پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے 14 سے 16 اگست تک موسلادھار بارشوں کی وارننگ جاری کردی جو وقفے وقفے سے 18 اگست تک جاری رہیں گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں خیبر پختونخوا کے بالائی اور درمیانی علاقوں میں داخل ہوں گی جس سے بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے۔ میدانی علاقوں اور شہری علاقوں میں سیلاب کی وارننگ بھی جاری کردی
پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (PDMA) نے ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام متعلقہ ادارے چوکس رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مشینری کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔ PDMA نے خاص طور پر میدانی علاقوں میں سیلاب کے خطرے کی وارننگ جاری کردی
جن اضلاع میں بارش متوقع ہے ان میں دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، اور پشاور شامل ہیں۔ مردان، چارسدہ، ہنگو، کرم، جنوبی اور شمالی وزیرستان، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی بارش کا امکان ہے۔
دریں اثناء بلوچستان میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان، کوہلو، لورالائی اور زیارت میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔پی ایم ڈی نے بتایا کہ گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت کوئٹہ اور تربت میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ، قلات میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ، ژوب میں 27 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیارت میں 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سبی میں 45، نوشکی میں 46، گوادر میں 34 اور جوانی میں 33 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
سندھ حکومت کا رواں سال 8لاکھ سے زائد طلباء کے تعلیمی اداروں میں داخلے کا ہدف مقرر