اسلام آباد (اے بی این نیوز)پی ایس او میں غیرقانونی بھرتیوں کا ریفرنس۔ شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری ۔ احتساب عدا لت کرا چی نے ریفرنس ختم کرتے ہوئے نیب حکام کو واپس کردیا ۔ نیب حکام کی جانب سے ریفرنس واپس لینے کی درخواست منظور۔ شا ہد خا قا ن عبا سی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا نیب کو ختم کریں ورنہ ملک نہیں چلے گا۔ عدلیہ کے نظام کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔۔ 4 سال 2 ماہ بعد نیب نے کہا یہ ریفرنس واپس لیتے ہیں۔ نیب صرف ایک گواہ لے کر آیا۔ سیاسی لوگوں پر مقدمات بنائے جاتے ہیں میں بھی یہ مقدمہ بھگتتا رہا۔ ۔ آج ہمارے لیے خوشی کا دن ہونا چاہیے۔ جو سیاسی جماعت آئین پر چلے گی ہم اس کے ساتھ ہیں۔ ہمارا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں۔
مزید پڑھیں :