اہم خبریں

غیر قانونی بھرتی ریفرنس: شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری

کراچی (نیوز ڈیسک) پی ایس او میں غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان کو بری کر دیا گیا۔

کراچی کی نیب عدالت میں پی ایس او کے منیجنگ ڈائریکٹر کی غیر قانونی تقرری سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ شاہد خاقان عباسی کے علاوہ سابق ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق، سابق سیکریٹری پیٹرولیم ارشد مرزا اور سابق ایم ڈی پی ایس او یعقوب ستار بری ہونے والوں میں شامل ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت کراچی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب کو ختم کیا جائے ورنہ ملک نہیں چلے گا، عدالتی نظام کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جج نے 4 ملزمان کو بری کیا، ایک اور شخص 12 سال سے ایک ہی عدالت میں آرہا ہے، یہ کرپشن کا کیس نہیں تھا، صرف اختیارات کے ناجائز استعمال کا تھا، جج نے فیصلے میں لکھا کہ یہ کیس غلط ہے۔ 4 سال 2 ماہ بعد نیب نے کہا ریفرنس واپس لے رہے ہیں، نیب صرف ایک گواہ لے کر آیا۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی لوگوں پر کیسز بنائے جاتے ہیں، میں نے بھی یہ کیس بھگتا، اس سے قبل بھی میرا ایک کیس نیب کورٹ میں 9 سال سے چل رہا تھا، عدالتی نظام کو درست کرنے کی ضرورت ہے، آج ہمارے لیے خوشی کا دن ہے۔

ہونا چاہیے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم اس سیاسی جماعت کے ساتھ ہیں جو آئین پر عمل کرے گی، ہمارا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں، ہم کہتے ہیں نیب کو ختم کریں ورنہ یہ ملک نہیں چلے گا، لوگ برسوں آتے ہیں لیکن مقدمات ختم نہیں ہوتے۔
مزید پڑھیں: عوام کیلئے خوشخبری ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع

متعلقہ خبریں