اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے امکان کے باعث مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے اچھی خبر۔تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
ابتدائی تفصیلات کے مطابق پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں کمی ہوسکتی ہے۔ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 5 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے، پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر سے زائد کمی ہو سکتی ہے، مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 12 روپے سے زائد کمی ہو سکتی ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی سمری 15 اگست کو ارسال کرے گی، نئی قیمتوں کا اعلان وزیر خزانہ اور وزیراعظم کی مشاورت سے کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت کی MDCAT انٹری ٹیسٹ فیس کم کرنے کی درخواست مسترد