اسلام آباد (اے بی این نیوز )ملک کے مختلف شہروں سمیت راولپنڈی ۔ اسلام آباد میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش۔ نشیبی علاقے زیر آگئے۔ پانی گھروں میں داخل۔ راولپنڈی میں اڈیالہ روڈ کے برساتی نالے میں ڈوبنے والی بچی کی تلاش کیلئے ریسکیوآپریشن پانچویں روز میں داخل۔ 7 سالہ ملائیکہ 7 اگست کو پانی کے تیز بہاو کے باعث برساتی نالے میں بہہ گئی تھی۔
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرےرم جھم ۔ ماڑی پور روڈ ۔ لیاری ۔ ہاکس بے میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش ۔ موسم خوشگوار۔ پشاورسمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے ادھر بھمبرآزادکشمیر میں بارش نے جل تھل ایک کردیا۔ سیلابی ریلے میں 6افراد بہہ گئے۔ 5کو ریسکیو کرلیا گیا۔
بچی کی لاش کو چار گھنٹے بعد نالے سے نکال لیا گیا۔ تحصیل برنالہ کے نواحی گاؤں میں مکان کی چھت گر نے سے ایک شخص موقع پر دم توڑ گیا ۔ ملبے تلے دب کر 4افرادزخمی ہوگئے۔ مظفرآباد میں شاہراہ نیلم لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کامسر ڈونگہ کس کے مقام سے بند۔ مسافروں اورسیاحوں کو مشکلات کا سامنا ہے نیز چوک سرور شہید کے نواحی علاقہ چک نمبر 520 ٹی ڈی اے میر پور بھاگل نہر میں شگاف پڑ گیا۔
نزدیکی آبادی اور زرعی اراضی زیر آب آ گئی۔ اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے اپنی مدد آپ کے تحت شگاف پر کیا۔ کشمور میں گڈوبیراج کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ۔ پانی کی آمد 4 لاکھ 3 ہزار 885 کیوسک جبکہ اخراج 3 لاکھ 84 ہزار کیوسک رکارڈ کیا گیا۔
مزید پڑھیں :کراچی ایئرپورٹ سے ملکی اور غیرملکی پروازیں منسوخ ،وجوہات سامنے آگئیں