اہم خبریں

قوم کی ترقی اور خوشحالی میں اقلیتی برادری کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ،پاک فوج

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے اقلیتوں کے دن پر پاکستان کی اقلیتی برداری کو مبارکباد دی ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ قوم کی ترقی اور خوشحالی میں اقلیتی برادری کا کردار ناقابل فراموش ہے، آج تنوع، شمولیت اور بقائے باہمی کا دن ہے، ہماری عظیم قوم کی پہچان ہے، اقلیتی برادریاں اس کا ناگزیر اور اہم حصہ ہیں۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق اور آزادی مقدس ہیں جو آئین اور اسلام کے مطابق ہیں، پاکستان کی تاریخ میں اقلیتوں نے ملک کے ثقافتی تشخص میں اہم کردار ادا کیا ہے، اقلیتوں نے ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

پاکستان کی سماجی بنیادوں کی مضبوطی کا اہم کردار ہے، قائداعظم کے وژن سے لے کر آج تک اقلیتیں قوم کی تعمیر کا ناگزیر حصہ رہی ہیں، ملکی ترقی کے لیے اقلیتوں کی قربانیاں اور کاوشیں قابل قدر ہیں۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ مسلح افواج اقلیتی برادریوں کے عزم اور قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں، قوم کے ساتھ اقلیتوں کی وفاداری کسی شک و شبہ سے بالاتر ہے، ہم آہنگی اور تکثیری معاشرے کے قیام میں اقلیتی برادری کا کردار قابل تعریف ہے۔

اقلیتوں کے جذبے کو سراہتا ہے، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ، فروغ، آزادی اور بہبود کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔
مزید پڑھیں: ترکی نے 9 دن کی بندش کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام بحال کردیا

متعلقہ خبریں