اہم خبریں

وزیر اعظم کا 12 اگست کو نوجوانوں کا عالمی دن جوش وخروش سے منانے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وزیراعظم شہباز شریف ارشد ندیم کے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر پرجوش ہیں اور انہوں نے 12 اگست کو نوجوانوں کا عالمی دن جوش و خروش سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے نیشنل یوتھ پالیسی کا اعلان بھی کیا جائے گا۔ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے انچارج رانا مشہود کو منفرد تقریب کی ذمہ داری سونپی گئی۔

یہ بھی اطلاع ہے کہ اولمپیئن گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی بھی خصوصی تقریب میں شرکت متوقع ہے۔ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کمپنیاں کھلاڑیوں اور نوجوانوں کو نوکریوں کی پیشکش کے لیے سٹال بھی لگائیں گی۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل پیرس اولمپکس 2024 میں پاکستان کے جیولن تھرو ارشد ندیم نے 92.97 میٹر پھینک کر نہ صرف گولڈ میڈل جیتا تھا بلکہ اولمپک کا نیا ریکارڈ بھی قائم کیا تھا۔پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان کے کسی کھلاڑی نے اولمپک گیمز میں انفرادی طور پر گولڈ میڈل جیتا ہے۔
مزید پڑھیں: جسٹس عابد عزیز نے لاہور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

متعلقہ خبریں