اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) پی ٹی آئی کے راہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہم13اگست کو پورے پاکستان میں عوامی ریلی نکالیں گے۔ 14اگست کو چاروں صوبوں میں سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان بھی سپریم کورٹ میں اپنا کیس دائر کرے گی۔ سپریم کورٹ نے ایک فیصلہ دیا جس کے بعد قانون بنایا جارہا ہے۔ کوئی غیر قانونی کام ہورہا ہو تو اس پر بات کرنا سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے۔
اس وقت حکومت نام کی کوئی چیز نہیں۔ تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کریں۔ حکومت قانون کے مطابق ملک کو چلانے کی کوشش کرے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ الیکشن ٹریبونل کو کام کرنے دو جو فیصلہ آیا ہمیں قبول ہوگا۔
9مئی ایک سازش تھی اور اس سے فائدہ ان کو ہوا جو آج اقتدار میں بیٹھے ہیں۔ 9مئی سے متعلق بانی پی ٹی آئی کا ایک ہی موقف ہے کہ اس معاملے کی جوڈیشل انکوائری کروائیں۔















