راولپنڈی ( اے بی این نیوز )جماعت اسلامی کا لیاقت باغ مری روڈ پر 14 روزہ دھرنے کا معاملہ۔ کارکنوں نے لیاقت باغ میں پودوں کا کتنا نقصان کیا، تفصیلات سامنے آ گئیں۔ پی ایچ اے کے مطابق
کارکنوں نے 400 پودوں اور معتدد گملوں کو بھی نقصان پہنچایا، لیاقت باغ میں ٹینٹ سٹی قائم ہونے سے باغ کی خوبصورتی متاثر ہوئی۔ نقصان کے ازالے کیلئےجماعت اسلامی کو نوٹس جاری کیےجائیں گے۔
نقصان کی رقم جماعت اسلامی قائدین سے وصول کی جائے گی۔ جماعت اسلامی نے لیاقت باغ میں ٹینٹ سٹی قائم کرنے کیلئےاجازت نہیں لی تھی۔
مزید پڑھیں :جماعت اسلامی دھرنا،الوداعی جلسہ کی تیاریاں،مری روڈ رحمن آباد کے مقام پر کنٹینرز لگا کر روڈ کو بند کیا گیا















