اسلام آباد (اے بی این نیوز)تحریک انصاف نے سپریم کورٹ سے لیول پلیئنگ فیلڈ سے متعلق درخواست واپس لے لی۔ آپ کیس چلاناچاہتے ہیں یانہیں ؟چیف جسٹس کاوکیل پی ٹی آئی سے استفسار،آپ کی بہت مہربانی شکریہ۔
وکیل لطیف کھوسہ کاجواب،کہاآپ کے 13جنوری کے فیصلے سے ہماری 230سے زائد نشستیں چھن گئیں۔ ہم آپ کے پاس لیول پلیئنگ مانگنے آئے تھے ،آپ نے فیلڈ ہی چھین لی،13جنوری کی رات ایسا فیصلہ سنایا گیا جس سے پی ٹی آئی کا شیرازہ بکھر گیا،
ہم اب کیا توقع کریں کہ ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ ملے گی؟۔ ہم آپ کی عدالت میں یہ کیس نہیں لڑنا چاہتے،پی ٹی آئی کے امیدواران میں کسی کو ڈونگا، کسی کو گلاس دے دیا گیا۔ ایک جماعت کو پارلیمان سے باہر کرکے بین کیا جا رہا ہے، ہم 25کروڑ عوام کی عدالت میں جاناچاہتے ہیں۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے بار بار کہا تھا انٹراپارٹی انتخابات کا ہونا دکھا دیں،آپ کو فیصلہ پسند نہیں تو کچھ نہیں کر سکتے،لیول پلیئنگ فیلڈ پر حکم جاری کیا تھا۔ عدالت حکم دے سکتی ہے حکومت نہیں بن سکتی،بیرسٹر گوہر کے معاملے پر پولیس اہلکار معطل ہوگئے،سپریم کورٹ کے فیصلے کا ملبہ ہم پر نہ ڈالیں۔
مزید پڑھیں :پنجاب بورڈز نے نویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا،تفصیلات















