اسلام آباد(نیوز ڈیسک )حکومت نے ملک میں یوم آزادی کے موقع پر 14 اگست (بدھ) کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔اس اہم موقع پر تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے، بینک اور مالیاتی ادارے بند رہیں گے۔
14 اگست کو عام تعطیل ہونے کی وجہ سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 14 اگست کو تمام بینک اور مالیاتی ادارے بند رکھنے کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھیں: سابق جج صفدرسلیم شاہد چیئرمین میڈیکل ٹربیونل اسلام آبادتعینات