اسلام آباد (اے بی این نیوز )فواد چودھری نے کہا ہے کہ آرمی چیف نےجو تقریر کی وہ ہر پاکستانی کی آواز ہے۔ آرمی چیف کی آج کی تقریر میں بنیادی مسئلے پر توجہ دی گئی۔
دہشتگردی سے پاکستان نے بہت نقصان اٹھایا اور مزید اٹھارہا ہے۔
عمران خان کی جانب سے درجہ حرارت نیچے لانے کی کوشش کی گئی۔ عمران خان کی گفتگو کو سنجیدہ لینا چاہیے کیونکہ وہ لچک دکھا رہے ہیں۔ عمران خان ڈیل بالکل نہیں کریں گے وہ شہبازشریف یا نوازشریف نہیں۔
عمران خان کو اچھی طرح معلوم ہے سیاست میں کرسی ضروری نہیں۔ عمران خان عوام کی طاقت پر سیاست کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں :جتنے مرضی کیس بنا لیں، میں کوئی ڈیل نہیں کروں گا،حکومت دو ماہ میں ختم،عمران خان















