اہم خبریں

یوٹیلیٹی اسٹورزپرچینی مہنگی کر دی گئی، قیمتوں میں اضافےکا اطلاق آج سے

اسلام آباد (  اے بی این نیوز          )یوٹیلیٹی اسٹورزکا فروخت شروع کرتے ہی چینی مہنگی کرنے کا فیصلہ۔ وزیراعظم پیکج کے تحت چینی کی فی کلوقیمت میں 5 روپے اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورزپربغیرسبسڈی والی چینی کی قیمت بھی فی کلو5 روپےبڑھ جائے گی۔ یوٹیلیٹی اسٹورزپرچینی کی قیمتوں میں اضافےکا اطلاق آج سے کیاجائے گا۔

وزیراعظم پیکج کےتحت یوٹیلیٹی اسٹورز پرچینی کی نئی فی کلو قیمت114 روپےہوجائے گی۔ عام صارفین کےلیے یوٹیلیٹی اسٹورز پرچینی کی فی کلوقیمت 160روپےہوگی۔

ٹرانسپورٹیشن چارجزبڑھنے کے باعث چینی کی قیمتوں میں اضافے کافیصلہ کیا۔
مزید پڑھیں :9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، ہم ذمہ دار ثابت ہوں تو ہمیں سزا ہونی چاہئے، اسد قیصر

متعلقہ خبریں