اسلام آباد ( اے بی این نیوز )کرمنل نظرثانی پٹیشن مبارک ثانی کیس کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی متعدد شقوں پر تحفظات کا اظہار کردیا۔
اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ججز 24 جولائی کے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔
فیصلے پر پائے جانے والےتحفظات کو دور کیا جائے۔ فیصلے کے بہت سے پہلو سے علما اور کونسل اتفاق نہیں کرتی۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ
جلد تفصیلی رپورٹ سپریم کورٹ کو ارسال کی جائے گیْ۔ فیصلے سے پوری قوم اضطراب میں مبتلا ہے۔ تمام طبقات کو باہمی مفاہمت سے اس کو حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ کونسل امید رکھتی ہے کہ معزز عدالت ِعظمٰی اس فیصلے کو جلد نظرثانی کرے گی ۔
حکومت اس سلسلے میں ہر حوالے سے مؤثر کردار ادا کریں گے۔
مزید پڑھیں :بنگلہ دیش کی 17 رکنی عبوری حکومت کا اعلان















