اہم خبریں

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کر دیا

اسلام آباد( اے بی این نیوز        ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 29 ستمبر کو کرانے کا اعلان کردیا۔ ای سی پی نے کہا کہ ریٹرننگ افسر اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پبلک نوٹس آویزاں کرے گا۔

کاغذات نامزدگی 16 سے 20 اگست تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 22 اگست سے 26 اگست تک ہوگی اور کاغذات نامزدگی کی منظوری یا مسترد ہونے کی اپیلیں 27 سے 29 اگست تک بھری جاسکیں گی۔

علاوہ ازیں ای سی پی کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ 5 ستمبر ہے، امیدواروں کو انتخابی نشان 6 ستمبر کو الاٹ کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں :کسی نے پاکستان میں انتشار کی کوشش کی تو رب کریم کی قسم، ہم اُسکے آگے کھڑے ہوں گے، آرمی چیف

متعلقہ خبریں