اہم خبریں

چین میں ایک ہفتے کے دوران کورونا سے 13 ہزار افراد ہلاک

بیجنگ (نیوزڈیسک)چین میں ایک ہفتے کے دوران کورونا سے 13 ہزار افراد سے زائد ہلاک ہوگئے ۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چین میں گزشتہ دنوں وبائی بیماریوں کے حوالے سے لگائی گئی پابندیوں میں نرمی کے بعد کورونا وبا کے پھیلاؤ میں بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے۔چین کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) نے اپنے بیان میں اعتراف کیا کہ 13 سے 19 جنوری کے درمیان ملک کے مختلف اسپتالوں میں 681 افراد براہ راست کورونا وبا کا شکار ہوکر لقمہ اجل بنے جب کہ 11977 افراد کورونا کے باعث دوسری بیماریاں پیچیدہ ہونے سے ہلاک ہوئے۔وبائی امراض کے پھیلاؤ اور اس کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا ڈیٹا مرتب کرنے والے برطانوی ادارے ایئر فینیٹی (Airfinity) نے خدشہ ظاہر کیا ہےکہ چین میں قمری سال کے آغاز کی چھٹیوں کے دوران کورونا سے ہلاکتوں کی یومیہ تعداد 36 ہزار تک جاسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں