اہم خبریں

اسلامو فوبک کارروائیاں آزادی اظہار کا اظہار نہیں ہیں،عمران خان

لا ہور (نیوز ڈیسک  )عمران خان نے سویڈن میں گزشتہ روز ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کی شدید مذمت کہا کہ اسلامو فوبک کارروائیاں آزادی اظہار کا اظہار نہیں ہیں۔سابق وزیر اعظم عمران خان کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں کہنا تھا کہ سویڈن میں گزشتہ روز ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ مزید اپنے دورے حکومت میں ہونے والے اقدامات کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گزشتہ مارچ میں ہماری حکومت کے اقدام پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کے موقع پر او آئی سی کے زیر اہتمام تاریخی قرارداد منظور کی۔ اس نے تسلیم کیا کہ اسلامو فوبک کارروائیاں آزادی اظہار کا اظہار نہیں ہیں۔

متعلقہ خبریں