اہم خبریں

پنجاب میں‌پراپرٹی کی قیمت مقرر کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ کلکٹر کی خدمات لینے کا فیصلہ

لاہور (نیوزڈیسک)ملک کے سب سے زیادہ آبادی والے علاقے پنجاب میں ایک اور مثبت پیشرفت سامنےآگئی .، حکومتی ذرائع کے مطابق جائیدادوں کی کم از کم قیمت مقرر کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ کلکٹر ر کو ریٹ مقرر کرنے کا اختیار دے دیا۔

ڈسٹرکٹ کلکٹر یا متعلقہ اتھارٹی رئیل سٹیٹ کے لین دین اور جائیدادوں کی قیمتوں‌پر ٹیکس اور ڈیوٹیز کا تعین یقینی بنائیں‌گے. ڈسٹرکٹ کلکٹر یا متعلقہ اتھارٹی ٹیکس چوری اور کم قیمت پر جائیداد کی خریدو فروخت روکنے میں بھی اپنا کردار ادا کرے گا۔ حکومت نے شہریوں کو ریٹ لسٹ تک رسائی کیلئے مقامی حکومت کی آفیشل ویب سائٹ پر وزیٹ کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

پراپرٹی ڈی سی ویلیوایشن آن لائن چیک کرنے کیلئے، پنجاب حکومت کی ای سٹیمپنگ ویب سائٹ دیکھیں۔ زمین کی شرح معلوم کرنے کے لیے آپ کو زمین کی قسم، مقام، زمین کی درجہ بندی، اور رقبہ کے سائز کی تفصیلا تفصیلات درج کرناہونگی.

متعلقہ خبریں