لاہور(نیوز ڈیسک ) انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث (پی ٹی آئی) کے رہنما حافظ فرحت عباس اور شیخ امتیاز کی ضمانت کی درخواست خارج کر دی ہے۔
عدالت نے یہ فیصلہ 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کی سماعت کے دوران سنایا۔ ضمانت خارج ہونے پر حافظ فرحت عباس عدالتی احاطے سے فرار ہو گئے اور اپنی گاڑی میں سوار ہو کر موقع سے فرار ہو گئے۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل کریں گے۔واضح رہے کہ 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے ملک گیر احتجاج کیا تھا جس کے دوران فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نقصان پہنچایا گیا تھا۔ اس واقعے میں کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں: امریکی سیاستدان کے قتل کی ممکنہ سازش کا الزام، پاکستانی شہری پر فرد جرم عائد















