اسلام آباد (نامہ نگار )وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا ہے کہ کیڈٹ کالج سانگھڑ کو ایک تسلیم شدہ تعلیمی ادارے میں تبدیل کرنے پر انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہیں،صوبے کے دور دراز علاقوں سے آنے والے طلباء کو کالج میں معیاری اور جدید تعلیمی سہولیات فراہم کی جارہی ہے وہوفاقی وزیر شازیہ عطا مری کی کیڈٹ کالج سانگھڑ میں 26 ویں سالانہ یوم والدین کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت ،وفاقی وزیر کی آمد پر کمانڈنٹ کیڈٹ کالج سانگھڑ کموڈور ذیشان علی نے ویلکم کیا کیڈٹ کالج سانگھڑ کے کیڈٹس نے وفاقی وزیر شازیہ مری کو گارڈ آف آنر کے ساتھ والہانہ استقبال کیا ،وفاقی وزیر شازیہ مری کا کیڈٹ کالج سانگھڑ میں 100 کلو واٹ سولر سسٹم کی تنصیب کے منصوبے کا بھی افتتاح کیا، ۔وفاقی وزیر شازیہ مری نے کالج انتظامیہ کو حکومت سندھ کی جانب سے کالج کے لیے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ کمانڈنٹ ذیشان علی کیڈٹ کالج سانگھڑ بہترین تعلیمی نتائج کے ساتھ پورے صوبے میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔کیڈٹ کالج سانگھڑ معیاری تعلیمی فراہم کرنے کے ساتھ تيزي سے ترقی کر رہا ہے۔ سندھ حکومت اور پاک بحریہ کے تعاون سے کالج جدید تعلیم اور اعلیٰ معیار کی تعلیم کے ساتھ کام کرتا رہے گامہمان خصوصی نے تعلیمی، کھیلوں اورہم نصابی سرگرمیوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس کو انعامات اور ٹرافیاں پیش کیں۔علامہ آئی آئی قاضی ڈویژن کو اگلے سال کا “چیمپئن ڈویژن” قرار دیا گیا۔تقریب میں آرٹس اینڈ سائنس کلب کی نمائش اور مختلف سائنس اور فنی پراجیکٹس بھی پیش کیے گئے















