ڈھاکہ ( اے بی این نیوز ) بنگلہ دیش میں بی این پی اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں کی رہائی کا عمل جاری ۔ لاپتہ افراد اور ایک ہزار سے زائد کارکنوں کو رہا کردیا گیا۔
بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم اور بی این پی کی سربراہ خالدہ ضیا رہا ۔
سابق بریگیڈئیر جنرل اور جماعت اسلامی کے رہنما عبدل امان اعظمی کو رہا کردیا گیا۔ رہنماجماعت اسلامی امان اعظمی کو 2016 میں لاپتہ کیا گیا تھا ۔
بریگیڈئیر اعظمی سابق امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش غلام اعظم کے بیٹے ہیں۔
پروفیسر غلام اعظم کو 1971 میں پاکستان کا ساتھ دینے پر پھانسی دی گئی تھی۔ لاپتہ بیرسٹرا حمد بن قاسم ارمان کو بھی بدنام زمانہ حراستی مرکز سے رہا کردیا گیا۔
بیرسٹر قاسم کے والد میر قاسم کو بھی پاکستان کا ساتھ دینے پر پھانسی دی گئی تھی۔
بنگلہ دیشی عدالتوں نے ایک ہزار کارکنوں کی ضمانتیں منظور کرلیں ،رہائی کا حکم دے دیا۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی سنی اتحاد میں شامل ہوکر بھی دو تہائی اکثریت حاصل نہ کرسکی،نذیر تارڑ