اہم خبریں

پی ٹی آئی سنی اتحاد میں شامل ہوکر بھی دو تہائی اکثریت حاصل نہ کرسکی،نذیر تارڑ

اسلام آباد (  اے بی این نیوز     )وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان ہمیشہ یوٹرن لیتے ہیں۔ پی ٹی آئی دور میں قانون سازی کیسے ہوئی سب کو پتہ ہے۔
عمران خان نے حلقے کھلوانے کیلئے مشن کے طورپر کام کیا تھا۔
عمران خان دور میں ایک دن میں کئی کئی بل منظور کیے گئے۔ پی ٹی آئی سنی اتحاد میں شامل ہوکر بھی دو تہائی اکثریت حاصل نہ کرسکی۔ دسمبر 2021میں سٹیٹ بینک قانون میں تبدیلی کیلئے بل پیش کیا گیا۔
ایک ووٹ کی اکثریت سے سٹیٹ بینک قانون منظور کرایا گیا تھا۔ کسی کے دامن پر سیاہی پھینکنے سے پہلے اپنا دامن دیکھ لیں۔
مزید پڑ ھیں :سینیٹ اجلاس،الیکشن ایکٹ ترمیمی بل2024کثرت رائے سےمنظور

متعلقہ خبریں