اہم خبریں

اپنی بیوی کو وزیراعظم بناوں گا، بنگلہ شہری حسینہ واجد کی ساڑھیاں لیکر گھر پہنچ گیا

ڈھاکہ (نیوزڈیسک)بنگلہ دیش میں عوامی تحریک کے بعد پیدا صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بنگلہ دیش کے شہریوں نے وزیراعظم ہاوس کر رخ کرلیا۔ جس کے بعد وزیراعظم پائوس کی قیمتی اشیاء مال غنیمت سمجھ کر لوٹ لیں ۔ مظاہرین وزیراعظم کی رہائشگاہ میں داخل ہوئے اور قیمتی سامان اپنے ساتھ لے گئے۔

ان ہی مظاہرین میں سے ایک شخص کے ہاتھ حسینہ واجد کاایک اٹیچی کیس آگیا جس میں حسینہ واجد کی قیمتی ساڑھیاں رکھی تھیں جسے وہ اپنے گھر لے جاتے ہوئے کہہ رہا تھا کہ وہ اپنی بیوی کو وزیراعظم بنائے گا ۔ جب اس سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ اس اٹیچی کیس میں کیا ہے؟ تومذکورہ شخص نے بتایا کہ اس کے اندر حسینہ واجد کی ساڑھیاں ہیں جو میں اپنی بیوی کو پہنا کر اسے وزیراعظم بناؤں گا۔اس سے قبل بھی کئی ویڈیوز سامنے آئیں جس میں مظاہرین وزیراعظم کی رہائش گاہ میں داخل ہوکر کھانے پر ٹوٹ پڑے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مظاہرین وزیر اعظم کی سرکاری رہائشگاہ میں موجود کھانے سے بھی لطف اندوز ہوئے۔ ویڈیو سے بھی اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ سوشل میڈیا پر پوسٹ ویڈیو وزیر اعظم کی سرکاری رہائشگاہ کی ہی ہے۔شیخ حسینہ واجد کے استعفے اور بھارت جانے کے بعد مظاہرین نے ان کی سرکاری رہائش میں توڑ پھوڑ کی اور سامان بھی اٹھا کر لے گئے۔خیال رہے کہ بنگلادیش میں ایک ماہ سے جاری پرتشدد مظاہروں اور ان میں سیکڑوں ہلاکتوں کے بعد بنگلادیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد استعفیٰ دے کر بھارت فرار ہوگئی ہیں۔
ایڈوائزر چیئرمین پی سی بی وقار یونس کی تقرری لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

متعلقہ خبریں